ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر میں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کی کوششیں تیز :اوم برلا

جموں و کشمیر میں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کی کوششیں تیز :اوم برلا

Wed, 01 Sep 2021 11:32:44    S.O. News Service

سری نگر،یکم ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کی اجتماعی کوشش تیزکر دی گئی ہے۔ لوک سبھااسپیکر نے منگل کے روز جموں و کشمیر کے دورے کے دوران پنچایت کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔ اسپیکربرلاپنچایتی راج کے نمائندوں کے بااختیار بنانے کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔یہ پروگرام شیرکشمیرانٹرنیشنل کنونشن سنٹرمیں ہواہے ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ سمیت کئی دیگر نے بھی پروگرام سے خطاب کیا اور پنچایتوں کو بااختیار بنانے پر بات کی۔ لوک سبھا اسپیکر نے کہا ہے کہ کشمیر زمین پرجنت ہے یہاں کے لوگوں کی قدرتی خوبصورتی اور جوش کی کوئی دوسری مثال نہیں ہے۔ لوگوں کی شرافت اور ملک کے ساتھ وابستگی حیرت انگیزہے۔ تمام تنظیمیں کشمیر کے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں کر رہی ہیں۔ جمہوریت ہماری طرز زندگی،ہماری ثقافت اور تہذیب میں ہے۔ جمہوریت عوام کے طرز زندگی کا ایک مستقل حصہ ہے۔ ہندوستان میں گروہ بندی کرکے سب کی فلاح کا فیصلہ کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔ جمہوری اقدار کے تناظر میں ہندوستان پوری دنیا کے رہنما کے کردار میں ہے۔لوک سبھا اسپیکرنے کہاہے کہ پنچایتیں لوگوں کی امیدوں اور امنگوں کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ پنچایتیں آج کی زندگی میںسماجی و معاشی تبدیلیاں لانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ جمہوری اداروں کو مضبوط ،جوابدہ اور شفاف بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ پنچایتیں عوام کے ساتھ بات چیت اور بحث کے بعد بنتی ہیں۔ اسپیکر نے کہاہے کہ اگر پنچایتیں مضبوط ہیں توملک کی پالیسی اور قانون اس پروگرام کو صحیح طریقے سے نافذ کرنے کے قابل ہو جائے گا۔


Share: